ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تاج محل کے ارد گرد بنی غیر قانونی تعمیرات گرائی جائیں:این جی ٹی

تاج محل کے ارد گرد بنی غیر قانونی تعمیرات گرائی جائیں:این جی ٹی

Thu, 03 Aug 2017 10:42:03    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نیشنل گرین ٹربینل (این جی ٹی)نے تاج محل کے ارد گرد بنی غیر مجاز تعمیرات کو گرانے کی ہدایت دی ہے۔آج سماعت کے دوران درخواست گزار نے تاج محل کے ارد گرد ایکو سیسٹو زون میں ہوئی غیر مجاز تعمیرات کی تصویر این جی ٹی کو تفویض کی۔این جی ٹی نے چیف سرپرست کو تاج محل کے ارد گرد ہوئی تعمیرات کی معلومات مانگی۔اس سے پہلے اپنے حکم میں این جی ٹی نے اترپردیش حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ تاج محل کے سیسٹو زون میں غیر مجاز تعمیر نہ ہونے دیں اور کسی بھی درخت کو کٹنے نہ دیں۔این جی ٹی نے جنگلی علاقہ اور گرین بیلٹ جائزہ کرنے کا بھی حکم دیا۔جائزے کے وقت فارسٹ سروے آف انڈیا اور نیشنل اینوایرمیٹ انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے نمائندے بھی موجود رہے۔واضح رہے کہ ایک میڈیا رپورٹ کی بنیاد پر این جی ٹی نے اس معاملے پر از خود نوٹس لیا تھا۔رپورٹ کے مطابق آگرہ علاقائی جنگل افسر نے بدرپور میں آٹھ ہزار درختوں کی کٹائی کروائی تھی اور تاج محل کے پانچ سو میٹر کے دائرے میں تقریبا چار ہزار درختوں کی کٹائی کروائی تھی۔


Share: